20 جنوری، 2024، 9:56 PM

غاصب صیہونی رجیم کا حملہ شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران

غاصب صیہونی رجیم کا حملہ شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے شام کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی مجرمانہ جارحیت شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ جارحیت میدان جنگ میں صیہونی رجیم کی شکست اور بے بسی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور یہ صیہونیوں کی جانب سے خطے میں عدم استحکام اور نا امنی پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب اسرائیلی رجیم کے جرائم کی مذمت کریں۔

ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں نے جو شام کی حکومت کی سرکاری دعوت پر شام میں موجود ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ملک میں امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کیس کی قانونی پیروی کرے گا اور مناسب وقت اور جگہ پر جعلی صیہونی رجیم کی منظم دہشت گردی کا جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام پر اسرائیلی حملے میں اپنے چار مشیروں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

 بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر شریر اور مجرم صیہونی رجیم نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں (ایران کے) چار فوجی مشیروں سمیت کئی شامی فوجی شہید ہوئے۔

News ID 1921387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha